آتش فشاں کے باعث بستی ملیاملیٹ،قیمتی جانوں کا ضیاع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 مئی، 2021

آتش فشاں کے باعث بستی ملیاملیٹ،قیمتی جانوں کا ضیاع

براز ویلی : وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں آتش فشاں نے تباہی مچارکھی ہے، آتش فشاں سے بہنے والے لاوے نے بستی کے بڑے حصے کو دفن کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگو میں آتش فشاں نے تباہی پھیلا دی، آتش فشاں سے نکلنے والے مواد نے قریبی بستیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،آتش فشاں سے بہنے والے لاوے نے ایک بستی کے بڑے حصے کو دفن کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے میں اکتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے، آتش فشاں پھٹنے کے باعث گوما شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جان بچانے کیلیے ہمسایہ ملک روانڈا کی جانب نقل مکانی کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آتش فشاں : لوگ اپنے جلتے گھروں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے

واضح رہے کہ نائراگونگو آتش فشاں میں اس سے قبل کا دھماکہ 2002 میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے اور گوما شہر میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

The post آتش فشاں کے باعث بستی ملیاملیٹ،قیمتی جانوں کا ضیاع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vuXaGV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear