سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، 8 ممالک کی فہرست جاری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 مئی، 2021

سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، 8 ممالک کی فہرست جاری

ریاض: سعودی حکام نے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کردی جہاں سعودی شہری محفوظ سفر کرسکتے ہیں، انہیں ویزے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں وہ باآسانی اور محفوظ سفر کرسکیں گے، مذکورہ ملکوں کے لیے سعودی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ضروری ہے اور نہ وہاں پہنچنے پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

حکام کی فہرست میں متحدہ عرب امارت سمیت دیگر 7 ممالک شامل ہیں جہاں سعودی شہریوں کو ضروری صحت سہولتیں دی گئی ہیں اور وہاں وہ پیشگی ویزے کے بغیر پہنچ سکتے ہیں۔

سعودی شہری امارت پہنچ کر قرنطینہ نہیں کریں گے لیکن انہیں 72 گھنٹے کے اندر اندر کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں!

اسی طرح قطر کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے سعودیوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا لیکن سعودیوں کو 14 دن کے اندر اندر ویکسینیشن کرانی ہوگی۔ بحرین جانے کیلئے بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔

فہرست کے مطابق مالدیپ کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیس کرالیں یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔ سعودی شہری جزائر سیشل بھی جاسکتے ہیں۔ جارجیا جانے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین لگ چکی ہو۔

سعودی شہریوں کو مفعال کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقہ اور یوکرین جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

The post سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، 8 ممالک کی فہرست جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hZBXAX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear