سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 مئی، 2021

سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد

ریاض: سعودی وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ احمد بن سلیمان الراجحی کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی انشورنس سے اجر اور اجیر دونوں فائدے اٹھائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں احمد بن سلیمان نے کہا کہ گھریلو عملے کی انشورنس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ کارکن کے انتقال ہوجانے یا کام سے عاجز آنے کی صورت میں ریکروٹمنٹ کمپنی کفیل کو متبادل کارکن فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انتقال ہونے کی صورت میں میت کو واپس بھیجنے کے ذمے داری بھی اسی میں شامل ہوگی، کارکن کے فرار ہونے کی صورت میں کفیل کو متبادل ورکر دیا جائے گا۔

سعودی عرب: ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنس کے حوالے سے اہم وضاحت

وزیر ہیومن ریسورسز نے کہا کہ کام کے دوران اگر کوئی حادثہ پیش آئے تو انشورنس کے ذریعے معاوضہ ملے گا، انشورنس پالیسی سے سعودی لیبر مارکیٹ زیادہ پر کشش ہوگی۔

احمد بن سلیمان الراجحی کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس سے آجر اور اجیر دونوں کے حقوق محفوظ رہیں گے نیز کام کے دوران پیدا ہونے والے خطرات اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم رہے گا۔

The post سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vurocR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear