امریکی صدر بائیڈن افغانستان میں پاکستانی کردار پر بول اٹھے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 6 مئی، 2021

امریکی صدر بائیڈن افغانستان میں پاکستانی کردار پر بول اٹھے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہو گئے، انھوں نے کہا افغان جنگ کے خاتمے اور پُر امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں سے آن لائن گفتگو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر امریکا نے تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی ہے، اس موقع پر ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کے سوال پر انھوں نے کہا کہ امریکا میں’مسلم بین‘ کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کر دیے، اور آئندہ بھی تمام وعدے پورے کروں گا۔

The post امریکی صدر بائیڈن افغانستان میں پاکستانی کردار پر بول اٹھے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f2UV6O

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear