‘وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 مئی، 2021

‘وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پہلی بار مالی سال میں 4ہزارارب سے زائد کے محصولات جمع کیے گئے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق نے لکھا کہ ریکارڈ محصولات کا جمع ہونا حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے، ریکارڈ محصولات درست سمت اور وزیراعظم پر قوم کے مضبوط اعتماد کا عکاس ہے، وبا کے باوجود معاشی اشاریوں میں بہتری وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولہ حصول اقتدار کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، بےجا الزامات بےوقت کی راگنی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ ملک کو حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کے ثمرات مل رہے ہیں۔

The post ‘وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک نئی تاریخ رقم کردی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c3OOOB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear