سعودی عرب: حج وعمرہ کے حوالے سے اچھی خبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 مئی، 2021

سعودی عرب: حج وعمرہ کے حوالے سے اچھی خبر

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کو ‘مکہ ایوارڈ آف ایکسیلینس’ سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کورونا کے دوران حج وعمرہ کی بہترین خدمات فراہم کرنے پر دیا گیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین انتظامات کیے۔

وزارت کی جانب سے حجاج کے لیے سہولتوں میں جدیدٹیکنالوجی سمیت اسمارٹ کارڈ شامل ہیں۔ حج اسمارٹ کارڈ انکرپٹڈ اور معیاری کارڈ ہے۔ اسمارٹ کارڈ میں معلومات شامل ہیں جسے اسمارٹ فون ایپ سے منسلک کیا جاتا ہے۔

بارکوڈ کے ذریعے زائرین کی ذاتی، طبی اور رہائشی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ بارکوڈ زائرین کی ہر قدم پر رہنمائی اور بھیڑ والے مقامات کی نشاندہی کرے گا۔

خیال رہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین نے محفوظ انداز میں عمرہ ادا کیا۔ دوسری جانب موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ حج کے لیے بھی دیگر انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

The post سعودی عرب: حج وعمرہ کے حوالے سے اچھی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c6D91w

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear