زیورات سے متعلق اچھی خبر، سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 5 مئی، 2021

زیورات سے متعلق اچھی خبر، سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگیا

سعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران سونے کی خریدوفروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہری پرانے ڈیزائن کے زیورات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مملکت میں پرانے ڈیزائن کے زیورات خوبصورت اور وزنی ہونے کی وجہ سے عوام اور تاجر دونوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ سعودی شہر دمام میں لآلی النمر زیورات شوروم کے ڈائریکٹر مہدی النمر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سونے کے زیورات کے پرانے ڈیزائن کی طلب بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کا ماننا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے زیورات نا صرف آرائش کا کام دیتے ہیں بلکہ اگر انہیں فروخت بھی کیا جائے تو رقم اچھی مل جاتی ہے، یہ ایک طرح سے پیسے جمع کرنے کا بھی ذریعہ ہیں۔

مہدی النمر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں اس طرح کے ڈیزائن کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ یہ سعودی عرب میں رائج قدیم ملبوسات سے بھی میل کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 قیراط سونے کی طلب 80 فیصد تک ہے جبکہ 18 قیراط سونے کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے حالانکہ 3 برس قبل اس کی مانگ زیادہ تھی۔ بالیوں، انگھوٹیوں، ہار اور کڑوں میں خواتین زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔

سعودی عرب میں سونے کی تسبیحوں کی مانگ بھی بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

The post زیورات سے متعلق اچھی خبر، سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gZ4bLG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear