بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، مزید ہزاروں ہلاکتیں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 14 مئی، 2021

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، مزید ہزاروں ہلاکتیں

نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار اموات کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی اموات2لاکھ62ہزار317ہوگئیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 43 ہزار اور 144 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد37لاکھ سے زائد ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور سیکڑوں افراد بستر کے انتظار میں فٹ پاتھ پر ہی آکسیجن سلنڈر لگائے منتظر رہے۔ آکسیجن کی قلت نے اس لہر کو مزید ہولناک بنادیا اور ہلاکتوں کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

The post بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، مزید ہزاروں ہلاکتیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eHALAa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear