خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی

لاہور: کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کےوینٹی لیٹرز بھرگئے، کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی سامنا ہے۔

میؤ اسپتال کے 84 وینٹی لیٹر پر 84 تشویشناک مریض ، سروسزاسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز بھی مریض زیرعلاج ہیں۔

گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیے گئے 10 وینٹی لیٹرز اور پی کے ایل کے لیےمختص 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے جبکہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص تینوں وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہیں۔

لاہور:جنرل اسپتال میں 30 وینٹی لیٹرز پر 29 مریض ، جناح اسپتال کے 40 میں سے36 وینٹی لیٹرز پر مریض اور گنگا رام اسپتال کے 20 میں سے 13وینٹی لیٹرز پر متاثرہ 13 خواتین زیر علاج ہیں۔

لاہور:سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور شہری دہائیاں دے رہے ہیں کہ وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں۔

The post خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3niasmJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear