وزیراعظم کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں‌ بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

وزیراعظم کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں‌ بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناوبا کے دوران مشکل وقت میں بھارتی عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا بھارت سمیت دنیامیں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کوروناکی خطرناک لہرکاسامناکررہےہیں، بھارت کےعوام سےاس مشکل وقت میں اظہاریکجہتی کرتےہیں، بھارت سمیت دنیامیں کورونامتاثرین کی جلدصحت یابی کےلیےدعاگوہوں، انسانیت کوبچانے کے لیے عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے تناظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کااظہارکرتے ہیں، وبانےہمارےخطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔

The post وزیراعظم کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں‌ بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tMFo12

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear