عمرہ اجازت ناموں کے حوالے سے سعودی حکام کی اہم وضاحت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 18 اپریل، 2021

عمرہ اجازت ناموں کے حوالے سے سعودی حکام کی اہم وضاحت

ریاض: سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہونے پر ٹرانسپورٹ کی رقم کیسے ملے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ سے مقامی شہری نے سوال کیا کہ عمرہ اجازت نامے کے لیے ٹرانسپورٹ کی رقم بھی ادا کردی تھی لیکن اجازت نامہ منسوخ ہوگیا، تو اب رقم کیسے واپس ملے گی۔

وزارت نے ماتحت میڈیا سینٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وضاحت پیش کی کہ بنیادی طور پر منسوخ شدہ بکنگ کے پیسے ٹھیک 48 گھنٹے کے اندر اسی اکاؤنٹ میں واپس کردیے جاتے ہیں جس اکاؤنٹ سے رقم ادا کی جاتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ اگر ٹرانسپورٹ کی رقم واپس نہیں ملی تو وزارت حج و عمرہ کے ماتحت کیئر سینٹر کے ان نمبروں(920002814 اور 8004304444) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

رمضان میں عمرہ اجازت نامے کیسے جاری ہوں گے؟ سعودی حکومت کی وضاحت

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام کے اطراف ہوٹل بھی عمرہ اجازت نامے جاری کررہے ہیں۔

مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے اجازت ناموں سے متعلق جو شرائط جاری کی گئی ہیں وہ ہوٹلوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمرہ اجازت ناموں پر بھی لاگو ہیں۔

The post عمرہ اجازت ناموں کے حوالے سے سعودی حکام کی اہم وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dqMUZy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear