
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلاحی کاموں کے لیے 30 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 20 ملین جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 10 ملین ریال رفاہی کاموں کے لیے ’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے عطیہ کیا۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے عطیات کے انتظام کے لیے پورٹل ‘احسان پلیٹ فارم’ شروع کیا ہے۔ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے اسی پلیٹ فارم کے تحت عطیہ دیا۔
اس پورٹل کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون مملکت مستحقین تک ریکارڈ وقت میں امداد باآسانی پہنچانا ہے، اسی ضمن میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے مثالی اقدام اٹھایا۔
احسان پلیٹ فارم نے امدادی اور فلاحی مقاصد میں پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔
The post سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کا مثالی اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32qbG5K
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear