سعودی عرب : ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب اور بھی آسان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

سعودی عرب : ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب اور بھی آسان

سعودی عرب

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے مملکت میں مقیم تمام افراد کیلئے ای ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور بھی آسان کردیا ہے، موبائل ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ابشر افراد اور توکلنا ایپ پر ای ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے بتایا کہ ای ڈرائیونگ لائنسس کا ڈیجیٹل کا ایڈیشن سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( سدایا) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیجیٹل ایڈیشن اسمارٹ موبائل میں محفوظ کیا جا سکے گا اور انٹرنیٹ کے بغیر موبائل پر دیکھا اور دکھایا جاسکے گا۔ یہ کیو آر کوڈ پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی محکمہ پاسپورٹ نے “ابشر افراد” ایپ پر “ڈیجیٹل ھویہ مقیم” جاری کیا تھا۔

The post سعودی عرب : ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب اور بھی آسان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32mtPRV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear