لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 12 اپریل، 2021

لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ

لاہور : صوبہ پنجاب کا دارالحکومت کرونا وائرس کی آمجگاہ بن گیا، لاہور میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں 15 روز کےلیے لاک ڈاؤن کی سفارش تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں اور لاہور میں کرونا کے کیسز اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بھی 19 فیصد سے زائد آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرونا کی سنگین صورتحال: مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 58 مریض ہلاک

صوبہ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہیں برتی تو آخری آپشن لاک ڈاؤن ہوگا۔

The post لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wHCgW5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear