وبا کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے 10ماہ میں ریکارڈ 2ارب ڈالر بھیجے: وزیراعظم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 12 اپریل، 2021

وبا کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے 10ماہ میں ریکارڈ 2ارب ڈالر بھیجے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے، وبا کے باوجود انہوں نے 10ماہ میں ریکارڈ 2ارب ڈالر بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے دس ماہ میں ریکارڈ دو ارب ڈالر وطن بھیجے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت43فیصدزیادہ ہے، موجودہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 26فیصداضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ترسیلات زر مارچ تک2ارب70کروڑڈالر تھے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں26فیصد اضافے پر سمندرپار پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

The post وبا کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے 10ماہ میں ریکارڈ 2ارب ڈالر بھیجے: وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g2lOtv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear