
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کیلئے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نےنوشہرہ میں پودالگایا اور جلوزئی نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔
معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا تھا کہ سستےفلیٹس کا منصوبہ1320گھروں پرمشتمل ہوگا اور قیمت25لاکھ ہے، خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں نئے اوپی ڈی بلاک کاافتتاح ہوگا۔
کامران بنگش نے کہا تھا کہ وزیراعظم حیات آبادمیں پیرا پلیجک سینٹرکابھی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشاوردرہ آدم خیل روڈکا افتتاح کریں گے جبکہ چترال بونی،مستوج شندورروڈکشادگی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
ان کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ کےپی سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اس دوران گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔
The post وزیراعظم نے نوشہرہ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3asmo0d
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear