صدر جو بائیڈن کا سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 11 اپریل، 2021

صدر جو بائیڈن کا سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ

جوبائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ صدر بائیڈن نے الیکشن مہم کے دوران سپریم کورٹ کی اصلاحات کا نعرہ لگایا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دیا جائے گا، یہ کمیشن ججز کی تعداد میں اضافہ اور مقدمات کے انتخاب اور ضابطوں پر غور کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور میں سپریم کورٹ میں تین ججز تعینات کیے تھے، امریکی سپریم کورٹ میں 9 میں سے 6 ریپبلکنز صدور نے تعینات کیے ہیں۔

The post صدر جو بائیڈن کا سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mBU6oI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear