
اسلام آباد : امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ، خطاب میں عمران خان حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس جاری ہے ، جس میں عمران خان کو موجوہ صورت حال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ، تاہم قوم سے خطابکا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔
عمران خان قوم کو قوم کو ناموس رسالت ﷺ سے متعلق کئے جانے والے اقدامات اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔
The post امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x5S8Sq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear