پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 21 اپریل، 2021

پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین کمیشن کی ممبر شپ حاصل کر لی،یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چھٹی بارکمیشن آن کرائم پری ونشن اینڈکرمنل جسٹس کا ممبر جبکہ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈڈیولپمنٹ کا ممبربن گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر عالمی معاون کاکردار اداکرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف اسٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) کی رکنیت کے لئے انتخابات میں پاکستان نے 53 میں سے 50 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی،  اس کے علاوہ چین ، ایران ، جاپان اور لبنان بھی منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) پر کمیشن کا انتخاب کیا گیا جو آبادیاتی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین سرکار کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔

The post پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sDRrML

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear