ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے، فواد چوہدری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 11 اپریل، 2021

ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی مسلم لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈسکہ الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسکی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔

The post ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3t9e1hg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear