وزیراعظم عمران کا مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

وزیراعظم عمران کا مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی افراد کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں ، حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت لیا، ٹی ایل پی نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور عوام اور سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا ، کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی شدت پسندوں کوواضح پیغام دینا چاہتاہوں، مغربی شدت پسنداسلاموفوبیا اورنسل پرستی سےمسلمانوں کےجذبات مجروح کرتے ہیں، ہم مسلمانوں کے دل میں پیغمبراسلامﷺکے لیے بہت محبت اوراحترام ہے ، ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا میں ان مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں جنھوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں منفی تبصرہ غیرقانونی قراردیا تاکہ وہ یہی معیار اپنائیں جو جان بوجھ کرتوہین رسالت کرکے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے اپنے پیغام کو پھیلاتے ہیں ، شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ جذبات مجروح کرنےپر 1.3ارب مسلمانوں سےمعافی مانگیں۔

The post وزیراعظم عمران کا مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sqDaCX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear