لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اپریل، 2021

لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا

لاہور : شہر کے 7 بڑے اسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔

ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن دباؤ متاثر ہوتا ہے، دوران کوویڈ ہر18گھنٹے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایم ایس میؤاسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے جبکہ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ، جنرل اسپتال میں30گھنٹے کی آکسیجن کا بیک اپ موجودہے۔

اسپتالوں کے ایم ایس نے بتایا کہ میؤاسپتال میں19گھنٹے ، جناح اسپتال میں 17گھنٹے ، گنگارام اسپتال میں30گھنٹے اور شیخ زید اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔

The post لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sLKTM4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear