کرونا کا خوف، غیر ملکی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اپریل، 2021

کرونا کا خوف، غیر ملکی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کی یلغار نے آئی پی ایل پر میں بھی خوف پھیلادیا ہے، متعدد غیر ملکی کرکٹرز نجی لیگ چھوڑ کر جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے سائے میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں شامل آسٹریلوی کرکٹرز وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث سخت خوف کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ذاتی وجوہات کا عذر پیش کرتے ہوئے آئی پی ایل چھورنا شروع کردی ہے۔

گذشتہ روز آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی نے بھی ذاتی وجوہات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوکر وطن واپس لوٹ گئے تھے، اینڈریو ٹائی کے بعد ایڈم زیمپا اور کین رچرڈسن آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہےہیں، نازک صورت حال میں کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود نجی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کاسامنا ہے،میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

The post کرونا کا خوف، غیر ملکی کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر جانے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tUQFMF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear