وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اپریل، 2021

وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں مکمل بندکرنے کاعندیہ دے دیا اور کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ میں جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم اسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا دفاتر میں پبلک کی آمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آفس ٹائم صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔

The post وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xqJyhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear