حکومت کا 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

حکومت کا 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا  ویکسینیشن 21اپریل سےشروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سےشروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یاد رہے 26 مارچ کو وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔

خیال رہے رمضان المبارک میں سحری تک کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئےکورونا ویکسینیشن سنٹئرز  کے اوقات کار جاری کئے گئے تھے۔

جس کے مطابق رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی جب کہ دوسری شفٹ رات ‏‏9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔

The post حکومت کا 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eeVytz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear