ویکسین کے استعمال سے کرونا کیسز میں کمی، برطانیہ کا بڑا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

ویکسین کے استعمال سے کرونا کیسز میں کمی، برطانیہ کا بڑا فیصلہ

لندن : برطانوی وزیر صحت نے ویکسین کے بہتر انداز میں کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سے اسکولز اور کیئر ہومز میں اپنے عزیزوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ویکسین کا استعمال شروع ہوچکا ہے، جس پر وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ ویکسین وائرس پر اثر انداز ہورہی ہے۔

میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے اسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے اعداد و شمار دیکھتے ہوئے عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور فی الحال اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد 12،136 ہے جو ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔

The post ویکسین کے استعمال سے کرونا کیسز میں کمی، برطانیہ کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ObNhgT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear