کراچی: افغان گینگ کے کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

کراچی: افغان گینگ کے کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان گینگ کے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ماڈل تھانہ فیروزآباد کی محمدعلی سوسائٹی میں کارروائی کی، ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کےکارندے ہیں، ملزمان وائٹ کرولاکار میں وارداتیں کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیا، ملزمان کے4ساتھی فرار ہیں جبکہ گرفتار افراد سے 2پستول، لوٹا ہوامال اور جیولری برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا، ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔

اس سے قبل بھی ملزمان کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔

The post کراچی: افغان گینگ کے کارندے گرفتار، سنگین وارداتوں کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3roc7Zn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear