مسافروں کے لیے خوشخبری، قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 14 مارچ، 2021

مسافروں کے لیے خوشخبری، قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیدوشریف ایئرپورٹ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسوں سے بند سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گا۔

قومی ایئرلائن نے ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سیدوشریف ایئرپورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔ سیدوشریف ایئرپورٹ طویل عرصے سے غیرفعال ہے، سیدوشریف ایئرپورٹ کا ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق وفاقی حکومت سے اجازت ملتے ہی سیدوشریف ایئرپورٹ کو کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو2004میں بند کیا گیا تھا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے، پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ پر ایئربس320طیاروں کی لینڈنگ کے لیے منصوبہ بندی شروع ہوچکی ہے۔

The post مسافروں کے لیے خوشخبری، قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rYh1fC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear