
اسلام آباد: قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے، ڈی چوک تک جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان نے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈی چوک لے جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئیں ہیں ، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیےکارکنان نے سوشل میڈیا پر پورے پاکستان میں” میں بھی عمران خان ہوں” مہم شروع کردی ہے۔
مہم کا آغاز پی ٹی آئی ورکرز نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی کے طور پر کیا، مہم کے ذریعے کارکن عمران خان کے حق میں بھرپورعوامی حمایت سامنے لائیں گے۔
مہم کی کامیابی کے لیے تمام سوشل میڈیا ٹولز استعمال کیے جائیں گے ، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، اور انسٹا گرام سمیت ہر فورم پر مہم چلائی جائے گی مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔
The post اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاری مکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3edtlVn
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear