اساتذہ سے متعلق اہم خبر، ٹائم اسکیل اور مراعات واپس لینے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 19 مارچ، 2021

اساتذہ سے متعلق اہم خبر، ٹائم اسکیل اور مراعات واپس لینے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں اساتذہ کے جانب سے حاصل کیا جانے والا ٹائم اسکیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرایع کے مطابق گریڈ16 سے19کے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لیا جائے گا، 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا، ٹائم اسکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو20کروڑ روپے کی ریکوری ہوگی۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ محکمہ خزانہ نے اتھارٹیز کو بغیر منظوری اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے سے روک دیا، سنیارٹی سے ہٹ کر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا تھا۔

The post اساتذہ سے متعلق اہم خبر، ٹائم اسکیل اور مراعات واپس لینے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f85lUn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear