کرونا کی تباہ کاریاں رُک نہ سکیں، مزید 4767 افراد کرونا کا شکار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 28 مارچ، 2021

کرونا کی تباہ کاریاں رُک نہ سکیں، مزید 4767 افراد کرونا کا شکار

اسلام آباد : کرونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، چوبیس گھنٹے میں مزید 57 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے مزید 57 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 45 ہزار 656 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4767 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.44 فیصد رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی۔

گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post کرونا کی تباہ کاریاں رُک نہ سکیں، مزید 4767 افراد کرونا کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39jFMvu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear