امریکی سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

امریکی سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج منظور کرلیا، ریلیف بل کےتحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دیےجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے کرونا بحران کے دوران عوام کو ریلیف دینے کےلیے پیکج منظور کرلیا گیا۔

سینیٹ نے 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے، کرونا بل میں ترامیم کے باعث ایوان نمائندگان دوبارہ منظوری دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں بل کے حق میں 50 اور مخالفت میں 49 ووٹ ڈالے گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے پیکج کی منظوری کے بعد ریلیف بل کے تحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس 14 مارچ سے پہلے بل کی منظوری چاہتی ہے کیونکہ کرونا کے باعث جاری بے روزگاری امدادی پیکج 14 مارچ کو ختم ہورہا ہے۔

The post امریکی سینیٹ میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکج منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MXRcgK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear