
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی، پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے، کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا، بے گناہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تشدد سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔
The post بےگناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oOJJgL
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear