کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، پاکستانی کوہ پیما - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 5 فروری، 2021

کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، پاکستانی کوہ پیما

سکردو : کے ٹو پر مہم جوئی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ 4 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو محدود وسائل کے ساتھ سر کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیماوں کی پیش قدمی جاری ہے، کوہ پیماوں نے مختصر آرام کے بعد دوبارہ سفر کا آغاز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ فور تک پہنچ گئی۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا کہ کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، صبح کے ٹوکے کی انتہائی بلندی کو چھو لیں گے۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ’مونٹ بلانک‘ سر کرلی

کوہ پیما جان اسنوری نے کہا کہ ہم نے آرام کیے بغیر سفر جاری رکھا ہوا ہے، کوہ پیماوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے ٹو سر کرکے خوشخبری دیں گے، ہماری مہم جوئی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

The post کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، پاکستانی کوہ پیما appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jhT9jR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear