تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں کتنی نشستیں حاصل کرے گی، فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 18 فروری، 2021

تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں کتنی نشستیں حاصل کرے گی، فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کرے گی، پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی کی نابالغ قیادت کواحساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤ ہے، جلسوں،بیانات اوراستعفوں کےبعدلانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائےگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

خیال رہے چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا جبکہ  سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

The post تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں کتنی نشستیں حاصل کرے گی، فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37piEee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear