بحرین میں کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑا اقدام، ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 18 فروری، 2021

بحرین میں کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑا اقدام، ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری

منامہ : بحرین کرونا ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے والے ابتدائی ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، جس نے ایسی ایپلیکیشن تیار کی ہے جس میں موجود ڈیٹا ڈیجیٹل پاسپورٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی بی اویئر نامی ایپلیکیشن ویکسین سے مستفید ہونے والے شخص کا سرکاری سرٹیفیکیٹ، سبز شلیڈ، مذکورہ شخص کا نام، تاریخ پیدائش، کون سی ویکسین لگی ہے اور قومیت کی تفصیلات بتادتا ہے۔

بحرینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپلی کیشن میں ویکسین کے موٗثر یا غیر موٗثر ہونے کی تصدیق کرنے والا کیو آر کوڈ سکیننگ بھی ہوگا۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگنے کے بعد اینٹی باڈیز کی نشونما کیلئے دو ہفتے انتظار کے بعد اس ایپ میں رجسٹریشن ہوگی، جس کے بعد ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 لاکھ نفوس پر مشتمل بحرین ایک چھوٹی سی خلیجی ریاست ہے، جس نے اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تمام اقسام کی تصدیق شدہ ویکسین بلامعاوضہ لگوانے کی پیشکش کی ہے۔

The post بحرین میں کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑا اقدام، ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LZChSz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear