لندن: چاقو زنی کے واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 فروری، 2021

لندن: چاقو زنی کے واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعات شمال مغربی لندن کے علاقوں کلبرن اور کروڈن میں پیش آئے، لندن ایمبولینس سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ولڈسن لین میں دو نو جوانوں کو چاقو زنی کے زریعے زخمی کردیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر متاثرہ جگہ پہنچے تو ایک بیس سالہ نوجوان کی لاش پڑی تھی جس کے گلے پر چھری کے نشانات تھے جبکہ دوسرا شخص بری طرح زخمی تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میٹ پولیس کے مطابق اس طرح کے واقعات جمعے کے روز بھی پیش آئے تھے، جس پر پولیس کے اعلیٰ افسران کو طلب کیا گیا تھا، جہاں دو افراد کو چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  لندن میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

ان واقعات کے بعد برینٹ اور ویسٹ منسٹر کے شمال میں سیکشن 60 کے خصوصی اختیارات کا نفاذ کیا گیا، جس کے تحت پولیس کو اضافی سرچ اختیارات دئیے گئے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، میٹ پولیس نے ان واقعات کو الگ تھلگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

The post لندن: چاقو زنی کے واقعات میں اضافہ، شہری خوفزدہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N3PNF7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear