تھرپارکر: اسپتال عملے کی نااہلی، خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 فروری، 2021

تھرپارکر: اسپتال عملے کی نااہلی، خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا

کراچی: سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سرکاری اسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا ہے، خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شيرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرپارکر کے علاقے “چیلہار” میں انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے، خرم شیر زمان کے مطابق چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا، خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچےکو جنم دیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کے لیےایمبولینس نہیں،حاملہ خواتین کی اسپتال میں بندش ہے، خود بیمارہوں تو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں گھربلالیتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کےظالم حکمران منصوبوں پر اپنےخاندانوں کے نام لگاتےہیں جبکہ سندھ کے حکمران سسکتی،تڑپتی عوام کامذاق اڑارہےہیں، سندھ کوذاتی جاگیر سمجھ کر”ٹین پرسنٹ” کے پیروکاروں نےلوٹا۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاق آئینی آپشنز استعمال کرکے سندھ کی ظالم حکومت سےجان چھڑائے، افسوسناک واقعے پر صوبائی ماہرانی صحت استعفیٰ دیں۔

The post تھرپارکر: اسپتال عملے کی نااہلی، خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2O6Zpzb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear