راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جاری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 فروری، 2021

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جاری

راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں بلے بازی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے، قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، آج میچ کے آغاز پر ہی پاکستان کو ایک وکٹ مل گئی، جنوبی افریقا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 151رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

گذشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے 10 منٹ قبل ختم کیا گیا، حسن علی 2، نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی۔

The post راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MXWI2s

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear