بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 8 فروری، 2021

بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام ، چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کیا ، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور درمیانے ڈیمز کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی ، ڈیمزکی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈیمز میں منگلا، تربیلا کےبعدسب سےزیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، چھوٹے، درمیانےڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوسکےگی، ڈیمز بننے سے سیلاب کے خطرات و نقصانات بھی کم ہوں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائیں گے ، ماضی کے حکمرانوں نےنمائشی اور قلیل مدتی منصوبوں سے مال بنایا ، عثمان بزدار پنجاب کے محفوظ اور بہتر مستقبل کےعملی اقدامات اٹھارہےہیں۔

The post بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q09XhM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear