پاکپتن میں منشیات اسمگلروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 8 فروری، 2021

پاکپتن میں منشیات اسمگلروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک گرفتار

پاکپتن : احمد یار پولیس نے نامعلوم گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کہا ہے کہ پولیس نے منشیات سپلائی کی اطلاع پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر پر گاڑی سوار نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں نامعلوم گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی وضاحت دیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن نے کہا ہے کہ احمد یار پولیس نے منشیات سپلائی کی اطلاع پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ کار سواروں نے روکنے کا اشارہ کرنے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا۔

گاڑی کا تعاقب کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی سڑک سے اتارلی اور کار سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تاہم ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ڈی پی او ملک جیل کا کہنا تھا کہ زخمی شخص سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے گاڑی سے سات کلو چرس بھی برآمد کی ہے۔

The post پاکپتن میں منشیات اسمگلروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Z1gFYN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear