سعودی عرب میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 8 فروری، 2021

سعودی عرب میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر

ریاض: سعودی قومی کمیٹی برائے نجی تعلیم و تربیت کے چیئرمین عبد العزیز الفہد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر نجی اسکولوں کے 45 فیصد طلبا کو سرکاری تعلمی اداروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدبالعزیز الفہد نے کہا کہ نجی کنڈر گارٹنز کے بھی 90 فیصد بچوں کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا، کورونا سے تعلمی شعبوں کو خطرات لاحق ہیں، اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

سعودی عرب : بچے کہاں جائیں؟ نجی اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

انہوں نے خبردار کیا کہ وبا طویل مدت تک رہی تو تعلیمی سرگرمیوں پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ صورتحال میں نجی تعلیمی اداروں کا ضم ہونا سب سے موزوں انتخاب ہے تاکہ نقصانات رک سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک ہزار چھ سو نجی تعلیم اور تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

قومی کمیٹی برائے نجی تعلیم و تربیت کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا تعداد کو کم کرکے ایک تہائی تک لانے کی کوشش کی گئی تاکہ وبائی صورت کو بھرپور انداز میں محدود کیا جاسکے۔

The post سعودی عرب میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YUrDiX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear