
اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں خٓندان شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ گرئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ کے لیڈران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ تینوں خاندان شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ گئے ہیں، ان کی ڈھٹائی سے واضح ہوتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی نہیں ہوتی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ تین خاندانوں کےلیے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں۔
ن ہو پی پی یا فضل الرحمن سب کا سینٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر زد کرنااور شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ جانا یہ واضح کرتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی طور پر نہیں ہوتی بلکہ ان تین خاندانوں کے لئیے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے۔ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 8, 2021
The post تین خاندانوں کیلئے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے، شہبازگل کی تنقید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cRpEnJ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear