سعودی پولیس جدہ جانے والے راستے سیل کردئیے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 فروری، 2021

سعودی پولیس جدہ جانے والے راستے سیل کردئیے

ریاض : جدہ کورنیش پر لوگوں کے تفریح کی غرض سے جمع ہونے کے بعد سعودی حکام نے اسے عارضی طور پر بند کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر جدہ کے کمشنر کی جانب سے احکامات صادر ہونے کے بعد مکہ پولیس نے کورنیش جانے والے راستے سیل کردئیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکہ پولیس کی جانب سے راستے سیل کرنے کے بعد عارضی طور پر چیک پوسٹ بھی قائم کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری یا غیر ملکی کو شب جدہ کورنیش جانے سے روکا جائے۔

دوسری جانب مشرقی ریجن میں دمام ، الخبر کا ساحل بھی احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کرکے وہاں آنے والوں کو دوسرے راستے سے جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی شب جدہ کورنیش پر لوگوں کی بڑی تعداد تفریح کی غرض سے جمع ہوئی تھی جس کے باعث اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ ساحل کوکھولنا وہاں آنے والوں کے مکمل طورپر ضوابط پرعمل کرنے سے مشروط کردیا گیا ہے تاہم عارضی طورپر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پربند کرکے وہاں پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

The post سعودی پولیس جدہ جانے والے راستے سیل کردئیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cNVguh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear