
ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے علاج کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کا عبرت ناک انجام سامنے آگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق قصیم ریجن میں پولیس نے کرونا وائرس کا علاج کرنے کے دعوے دار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کا کامیاب علاج کرنے کے لیے اشتہاری مہم شروع کی تھی۔
قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سعودی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس کرونا وائرس کا شافی علاج ہے، کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملزم نے فیس بھی مقرر کر رکھی تھی۔
ریجنل ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کی مدد سے اس کی شناخت کر کے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی عمر 30 برس کے قریب ہے، کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دی گئی ہے جو ہر شخص مفت حاصل کر سکتا ہے، کرونا ویکسین لگانے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹر کروانے کے بعد متعلقہ سینٹر جا کر ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
The post سعودی عرب: کرونا کے علاج کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کا عبرت ناک انجام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3b0pXtZ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear