
بہاولپور : چولستان جیپ ریلی میں اسٹاک کیٹیگری ریس کا آغاز ہوگیا جس میں 60 گاڑیاں شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے چولستان میں منعقدہ چولستان جیپ ریلی میں اسٹاک کیٹیگری ریس کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں ڈرائیورز 165 کلومیٹر پر محیط ٹریک پر مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دن ساڑھے گیارہ بجے قلعہ ڈیراور پہنچیں گے اور سیاحت کے فروغ کےلیے ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ریزارٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے تھے۔
The post چولستان جیپ ریلی میں اسٹاک کیٹیگری ریس، 60 گاڑیاں شریک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tTlFgl
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear