
کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سکس کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی کے لئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز کو بہترین کھیل کر ہی ہرا سکتے ہیں اور میچ جیتنے کیلئے 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
The post پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OY2XV3
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear