سائنو فارم ویکسین کی اگلی کھیپ24گھنٹےمیں ملنےکے امکانات، ذرائع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 فروری، 2021

سائنو فارم ویکسین کی اگلی کھیپ24گھنٹےمیں ملنےکے امکانات، ذرائع

اسلام آباد: پاکستان کو انسداد کرونا ویکسین سائنو فارم کی دوسری کھیپ کب میسر ہوگی، محکمہ صحت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق چین سائنو فارم کےمزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرےگا، ویکسین کی اگلی کھیپ چوبیس گھنٹےمیں ملنےکےامکانات ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپٹنک کو محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی جاچکی ہے اور اسے روس سے ہنگامی بنیادوں پرمنگوانےکےاقدامات کرلیےگئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا کےڈوز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے، ایسٹرازینیکا کی درآمد کی اجازت وفاق کیجانب سے پہلے دی جاچکی ہے،کوویکس گروپ ترقی پذیراور غریب ممالک کو یہ ویکسین عطیہ کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچا تھا، اس کے بعد صوبوں میں اس کی ترسیل کی گئی اور عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن عملے کو اس وقت ویکسی نیشن دینے کا عمل جاری ہے۔

The post سائنو فارم ویکسین کی اگلی کھیپ24گھنٹےمیں ملنےکے امکانات، ذرائع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39U3FKS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear