ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 1286 افراد کرونا میں مبتلا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 فروری، 2021

ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 1286 افراد کرونا میں مبتلا

اسلام آباد : کوویڈ 19 کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 28 کرونا مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 286 مزید کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں مزید 28 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں 11 ہزار 914 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے 24 گھنٹے میں 33 ہزار 319 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.85 فیصد رہی اور ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 514 ہوگئی۔

The post ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 1286 افراد کرونا میں مبتلا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3twb0rL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear