’19 فروری کو شیر کا شکار کریں گے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 8 فروری، 2021

’19 فروری کو شیر کا شکار کریں گے’

ڈسکہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام میرے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 19فروری کو شیر کا شکار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں 19 فروری کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔ ڈسکہ کالج روڈ این اے 75کے ضمنی الیکشن سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے تمام چوروں کو ایک جگہ اکٹھا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ماضی میں گلی گلی شور ہے نوازشریف چورہے کا نعرہ لگاتے تھے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، نسلوں کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہماری پارٹی فتح یاب ہوگی۔

The post ’19 فروری کو شیر کا شکار کریں گے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p2pzjo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear